متنازعہ ڈرامہ سیریل’’فرقہ عشق‘‘ کوفوری طورپربین کیا جائے : پیرضیغم عباس شاہ

پیر 27 نومبر 2023 18:51

متنازعہ ڈرامہ سیریل’’فرقہ عشق‘‘ کوفوری طورپربین کیا جائے : پیرضیغم عباس شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2023ء) بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے وائس چیئرمین صاحبزادہ پیر سید ضیغم عباس شاہ نے کہا ہے کہ مقامی چینل پر عنقریب نشر ہونے والی متنازعہ ڈرامہ سیریل’’فرقہ عشق‘‘ کوفوری طور پر بین کیا جائے اور سوشل میڈیا پر چلنے والے اس کے پرومو کے مواد کو بھی ہٹایا جائیکیونکہ اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔ صاحبزادہ پیر سید ضیغم عباس شاہ کاکہنا تھاکہ ڈرامہ سیریل فرقہ عشق کی ٹیم کے خلاف تھانہ سول لائنز میں 16-11-2023 کو خاور عباس ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی جانب سے ای میکس پروڈکشن ہاؤس،رائٹر خرم عباس،،ڈائریکٹر طلعت حسن، اداکاروں حبا بخاری، ثنا فخر، ارسلان نصیر، اکبر اسلم، فرحان گوہر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے ڈرامہ میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جلوس کو ڈیٹنگ پوائنٹ(نعوذباللہ) کے طورپر دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے اور اہل سنت لڑکے اور اہل تشیع لڑکی کے عشق پر مبنی ڈرامہ سیریل میں عزاداری کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ پیر ضیغم عباس نے مزید کہا کہ ہر مکتبہ فکر کے علماء مشائخ کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے آج ہم بہت حد تک فرقہ واریت کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ اور یہ کامیابی علماء و مشائخ کی جدو جہد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے۔مذکورہ ڈرامہ سیریل کے نشر ہونے سے فرقہ واریت کی نئی لہر جنم لے سکتی۔اس سے پہلے کے یہ چنگاری شعلے کی شکل اختیار کرے اس پر مکمل پابندی لگائی جائے۔
وقت اشاعت : 27/11/2023 - 18:51:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :