فلم اینیمل کی اداکارہ شفینہ شاہ پاکستانی ہیں ۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری

منگل 19 دسمبر 2023 22:30

فلم اینیمل کی اداکارہ شفینہ شاہ پاکستانی ہیں ۔سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2023ء) بھارتی فلم اینیمل اپنی ریلیزکے بعد ہی سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ فلم میں اداکاربوبی دیول کی اہلیہ کا کردار ادا کرنے والی شفینہ شاہ کی شناخت سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کیونکہ ان کے سر پر مس پاکستان کا تاج سج چکا ہے۔فلم میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کرنے والی شفینہ شاہ کا تعلق دراصل پاکستان سے ہے۔

شفینہ شاہ کے والدین کا تعلق بھی انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے ہے۔ ان کے مرحوم والد حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل مائنڈ یور لینگویج میں اپنے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں جبکہ والدہ عطیہ شاہ انڈسٹری کی بااثر شخصیت تھیں۔شفینا شاہ انگلینڈ میں پیدا ہوئیں لیکن اوالدہ عطیہ شاہ کا آبائی تعلق پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے کوہاٹ سے ہے جنہوں نے انگلینڈ منتقلی کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے حاجی اسماعیل راج محمد پٹیل سے شادی کی۔

(جاری ہے)

فلم میں شفینہ شاہ کو مخالف ابرار کا کردار ادا کرنے والے بوبی دیول کی دوسری اہلیہ دکھایا گیا ہے، بوبی دیول کے علاوہ کچھ مناظرمیں وہ وہ بالی ووڈ سپراسٹاررنبیر کپورکے ساتھ بھی نظرآرہی ہیں۔مئی 2023 میں لاہور کے گرینڈ پام ہوٹل میں منعقدہ ایک d تقریب میں شفینہ شاہ کو مس پاکستان ورلڈ 2023 کا تاج پہنایا گیا تھا۔شفینہ شاہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے سفر پرگامزن ہیں جن کا اگلا چیلنج مس گلوبل 2023 اور مس یونیورسل 2023 کا ٹائٹل اپنے نام کرنا ہے۔

اداکارہ و ماڈل اور ٹی وی پریزینٹر کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والی شفینہ شاہ نے پاکستانی فلم لاہور ٹو لندن میں بھی اداکاری کی ہے۔اس کے علاوہ شفینہ شاہ نے حال ہی میں ایک خیراتی کام بھی شروع کیا ہے۔ ستمبر 2023 میں انہوں نے پاکستان میں چہرے کی خرابی والے بچوں پر توجہ مرکوز کرنے والی تنظیم کلیفٹ لپ اینڈ پیلیٹ ایسوسی ایشن (پی سی ایل اے پی ای) میں شمولیت اختیار کی ہے۔
وقت اشاعت : 19/12/2023 - 22:30:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :