تریشا کیخلاف ہتک عزت کی درخواست مسترد، منصور خان پر ایک لاکھ جرمانہ

ہفتہ 23 دسمبر 2023 15:23

تریشا کیخلاف ہتک عزت کی درخواست مسترد، منصور خان پر ایک لاکھ جرمانہ
مدارس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 دسمبر2023ء) مدراس ہائیکورٹ نے منصور علی خان کی اداکارہ تریشا کرشنن اور دیگر کے خلاف ہتک عزت کی درخواست مستر کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔جنوبی بھارت کی تامل فلموں کے اداکار، میوزک کمپوزر، پروڈیوسر اور مصنف منصور علی خان نے چند روز قبل ساتھی اداکاروں تریشا، چرنجیو جی اور خوشبو سندر کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ داخل کرنے کا اشارہ دیا تھا س حوالے سے مدراس ہائیکورٹ نے انہیں کیس داخل کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بار اور بینچ کے مطابق عدالت نے ہتک عزت کا کیس کرنے کی درخواست کے بارے میں کہا کہ یہ شہرت حاصل کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔ عدالت نے ان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے انھیں ہدایت کی کہ وہ یہ رقم چنئی (مدراس) کے ادیار کینسر انسٹیٹوٹ میں جمع کرائیں۔عدالت نے کہا کہ منصور علی خان کے بیان پر جس ردعمل کا اظہار تریشا اور دیگر نے کیا وہ بالکل ویسا ہی تھا جیسا کہ کوئی بھی نارمل شخص کرتا۔اس سے قبل 11 دسمبر کی سماعت میں مدراس ہائیکورٹ کے جسٹس کمار نے ریمارکس دیے تھے کہ بادی النظر میں تریشا متاثرہ فریق لگتی ہیں اور انھیں منصور علی خان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔
وقت اشاعت : 23/12/2023 - 15:23:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :