عمران عباس نے بھارتی گانا گا کرپاکستان سے اظہارِ محبت کردیا

جمعرات 8 فروری 2024 21:46

عمران عباس نے بھارتی گانا گا کرپاکستان سے اظہارِ محبت کردیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2024ء) پاکستان سمیت بھارت میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار عمران عباس عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

معروف اداکار عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گاڑی چلاتے ہوئے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران عباس گاڑی چلاتے ہوئے بالی ووڈ فلم بھج: دی پرائیڈ آف انڈیا کا گانا دیش میرے گنگنا رہے ہیں۔عمران عباس نے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے قبل بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا یہ گانا گنگنا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 08/02/2024 - 21:46:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :