مریم نوازنے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ، عفت عمرکا دعویٰ

بدھ 28 فروری 2024 22:27

مریم نوازنے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی ، عفت عمرکا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2024ء) ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کبھی کسی طرح کی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔عفت عمر کی ایک پوڈکاسٹ کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہیں مریم نواز کی خوبصورتی پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔عفت عمر کے مطابق مریم نواز حالیہ دور میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاست دان ہیں اور اس بات میں کوئی شک نہیں۔

مریم نواز کی جانب سے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔اداکارہ کے مطابق وہ مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہیں، وہ ان کے ساتھ کالج میں تھیں، تب بھی وہ خوبصورت تھیں تاہم کچھ زائد الوزن تھیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی میزبان کے مطابق پلاسٹک سرجری والے چہرے دور سے ہی الگ نظر آتے ہیں، مریم نواز قدرتی طور پر خوبصورت ہیں، وہ اپنے چہرے کا خیال رکھتی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ یہ ہوسکتا ہے کہ مریم نواز بھی دوسری خواتین کی طرح کریموں کا استعمال کرتی ہوں تاہم انہوں نے کچھ کاٹا، کوٹا نہیں ہے، ان کی چمکتی رنگت قدرتی ہے۔عفت عمر نے کہا کہ مریم نواز خوبصورت اور پیاری عورت ہیں جب وہ کالج میں ان کے ساتھ پڑھتی تھیں تب بھی ان کے چہرے سے لائٹیں نکلتی تھیں۔
وقت اشاعت : 28/02/2024 - 22:27:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :