صاحبہ کی زندگی میں پہلی باراپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل
تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا،والد
جمعرات 28 مارچ 2024 16:09
(جاری ہے)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔
اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھی صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تٴْم سے مل نہیں سکا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اٴْنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اٴْنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اٴْنہیں دیکھا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Ben Stiller
Daniela Melchior
Kabir Khan
Lindy Booth
Emmy Rossum
Ali Abbas Zafar
Christine Taylor
Mahira Khan
Jia Ali
Madiha Rizvi
Mary Steenburgen
Mira Seethi
Showbiz News In Urdu
-
اداکار کمال احمد رضوی کی سالگرہ یکم مئی کو منائی جائے گی
-
اردو کے معروف شاعر محسن نقوی کی سالگرہ 5 مئی کو منائی جائے گی
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
معروف ٹی وی میزبان میزبان ،اداکار اور شاعر طارق عزیز کی سالگرہ (کل) منائی جائے گی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
-
پاکستان کے نامورصداکار، اداکاراورشاعرطارق عزیز کا یوم پیدائش (کل) منایا جائیگا
-
گلوکارحبیب رحمن کا گانا میرے ڈھولے جیا کی لانچنگ تقریب الفلاح تھیٹر لاہور میں منعقد کی گئی
-
گلوکارہ امن علی کا نیا ویڈیو سونگ’’چٹا چٹا ڈھولا‘‘ ریلیز کردیاگیا