صاحبہ کی زندگی میں پہلی باراپنے والد سے ملاقات، ویڈیو وائرل
تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا،والد
جمعرات 28 مارچ 2024 16:09
(جاری ہے)
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صاحبہ جذباتی ہوتے ہوئے اپنے والد سے پوچھتی ہیں کہ میرا کیا قصور تھا جو آپ نے کبھی مجھ سے ملاقات کرنے کی کوشش بھی نہیں کی اور پیدائش کے وقت میرا چہرہ تک نہیں دیکھا۔
اداکارہ نے اپنے والد سے کہا کہ کیا آپ کو میری پیدائش کی خوشی نہیں تھی آپ کے یہاں اولاد پیدا ہوئی تھی، آپ کیوں مجھے دیکھنا نہیں چاہتے تھی صاحبہ کے والد نے کہا کہ مجھے معاف کردو، میں تمہاری طرف دیکھ کر بھی بات نہیں کرسکتا کیونکہ مجھے اپنی غلطی پر غصہ آتا ہے، میں بہت بوڑھا ہوچکا ہوں، اب ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا، اللہ نے مجھے تم سے ملوانا تھا، اسی لیے میری سانسیں بچا کر رکھیں۔اداکارہ کے والد نے کہا کہ تمہاری پیدائش سے پہلے ہی تمہاری والدہ سے علیحدگی ہوچکی تھی اور جب تمہاری پیدائش ہوئی تو کسی نے مجھے گھر میں داخل تک نہیں ہونے دیا، اسی وجہ سے پیدائش کے وقت تٴْم سے مل نہیں سکا۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ اللہ نے تمہیں ریمبو جیسا شوہر نصیب کیا جو تم سے بے انتہا محبت کرتا ہے اور خوبصورت بچوں کی نعمت سے نوازا۔صاحبہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جن میں اٴْنہوں نے والد کے کندھے پر سر رکھا ہوا ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اٴْنہوں نے زندگی میں پہلی بار اپنے والد سے ملاقات کی ہے اور اٴْنہیں دیکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.