اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جس میں ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے ، گوشی خان

آج جو اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے میں اس کا خود سب سے بڑا مخالف ہوں،اداکار

ہفتہ 30 مارچ 2024 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) سینئر اداکار گوشی خان نے کہا ہے کہ اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جسے ہمیشہ سیکھنے کی جستجو رہتی ہے ، میں تیس سالوں سے زائد عرصے سے اسٹیج ،فلم اور ٹی وی پرکام کر رہا ہوں لیکن مجھے ایسا لگتا ہے مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوشی خان نے کہا کہ اداکاری ایک مشکل شعبہ ہے اور اس میں آپ کو ہر روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے۔

انہوں نے موجودہ اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو اسٹیج ڈرامہ پیش کیا جارہا ہے اس کا سب سے بڑا نقادمیں خود ہوں اور میں ہمیشہ فحاشی اور بیہودہ جملے بازی پر مبنی ڈراموں کی مخالفت میں پیش پیش رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بطور رائٹر و ڈائریکٹر انٹرٹینمنٹ اور اصلاحی ڈرامے پیش کئے ہیں۔
وقت اشاعت : 30/03/2024 - 11:25:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :