غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے

منگل 9 اپریل 2024 20:39

غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2024ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی کی نئی تصاویر پر مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں غنا علی نے فوٹو اینڈو یڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے سی گرین رنگ کی لانگ شرٹ اور پاجامہ زیب تن کررکھا ہے جبکہ اداکارہ کھلی زلفوں اور نازک اداؤں کے ساتھ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔نئی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے غنا علی تعریفوں کے ٹوکرے سمیٹ رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 09/04/2024 - 20:39:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :