فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے

اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے،بارایسوسی ایشن

منگل 23 اپریل 2024 11:45

فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستان کے نامور فنکار فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم‘ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایک آفیشل اعلامیے میں فیصل قریشی، ٹی چینل اور ڈرامے کے آرگنائزر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔بار ایسوسی ایشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگ میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، وہ اسکرپٹ کے مطابق اپنی بات کہتا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر ان کے مکالموں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت کرتے ہیں اور آئندہ ایسے ڈائیلاگ کہنے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔نہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگز میں بہت سی چیزیں وہ خود ہی سینسر کردیتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ باتیں رہ جاتی ہیں۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 11:45:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :