اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی

منگل 23 اپریل 2024 23:12

اداکاری سے قبل پری سکول میں بچوں کے ڈائپر تبدیل کرتی تھی، کیارا ایڈوانی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کہاہے کہ اداکاری سے قبل پری سکول میں کام اور ڈائپر تبدیل کیا کرتی تھیں۔ایک انٹرویو میں اداکارہ کیاراایڈوانی نے بتایا کہ اداکاری سے قبل میں اپنی والدہ کے نرسری سکول میں بطور ملازم کام کیا کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پری نرسری سکول میں کام کرنے کے دوران میری ذمہ داریوں میں چھوٹے بچوں کو نظمیں وغیرہ پڑھانا، ان کی ضروریات کو پورا کرنا اور ان کے ڈائپر تبدیل کرنا شامل تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے فلم کبیر میں حاملہ لڑکی بننے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا کیوں کہ میں اپنی والدہ سکول میں بچوں کے ساتھ کافی وقت گزار چکی تھی۔

وقت اشاعت : 23/04/2024 - 23:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :