فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل

منگل 23 اپریل 2024 23:12

فواد خان کی اداکارہ ممتاز کیساتھ تصاویر وائرل
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2024ء) پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی اداکارہ ممتاز کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ممتاز نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران فواد خان کے ہمراہ لی گئی یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔پہلی تصویر میں دونوں کو صوفے پر بیٹھے خوشگوار انداز میں باتیں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری تصویر میں فواد خان اور ممتاز کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ ممتاز نے انسٹاگرام پر دورہ پاکستان کی کچھ ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو میں انہیں لیجنڈری گلوکار غلام علی کی گائیکی سے محظوظ ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ یہ یاد گار لمحہ پاکستان میں اداکار احسن خان کے گھر منعقد ہونے والی پارٹی کا ہے۔اداکارہ ممتاز کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 23/04/2024 - 23:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :