پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی

پیر 13 مئی 2024 21:41

پاکستان کے معروف فنکارومزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان کے معروف فنکار و مزاح نگار فاروق قیصر المعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14مئی منگل کو منائی جائے گی اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ان کے مداحوں کی جانب سے منعقدہ تقریبات میں انکل سرگم کی یاد تازہ کی جائے گی۔فاروق قیصر(انکل سرگل) 31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے وہ کالم نگار، ڈائریکٹر، کٹھ پتلی ساز، اسکرپٹ رائٹر اور وائس ایکٹر بھی تھے جبکہ انہوں نے بہت سی مزاحیہ کتابیں بھی لکھیں۔

فاروق قیصر کو 1970 ء میں پہلی مرتبہ اکڑ بکڑ کے ذریعے پاکستان ٹیلی ویژن پر متعارف کرایا گیا لیکن انہیں اصل شہرت 1976 ء میں بچوں کے ڈرامہ کلیاں میں اپنے کردار انکل سرگم سے ملی اور وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

انکل سرگم ایک کٹھ پتلی کردار ہے جسے 1976 میں سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے پاکستانی بچوں کے ٹی وی شو کلیاں میں پہلی مربتہ متعارف کرایا گیا اور اس کردار کو تخلیق کرنے کے ساتھ ساتھ آواز بھی فاروق قیصر نے اپنی ہی دی تھی۔

انکل سرگم اور ماسی مصیبتے کو پاکستان کی افسانی کٹھ پتلی جوڑی سمجھا جاتا ہے جبکہ کلیاں، پتلی تماشا اور سرگم ٹائم فاروق قیصر کے مشہور پروگرام تھے۔فاروق قیصر کی فنی خدمات کے اعتراف میں 1993 میں انہیں صدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ فاروق قیصر المعروف انکل سرگم 14مئی2021ء کو حرکت قلب بند ہونے سے 75 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وقت اشاعت : 13/05/2024 - 21:41:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :