سوناکشی سنہا کی ہمشکل پریا مکھرجی کو بالی وڈ سے آفرز

اتوار 12 اپریل 2015 12:26

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 اپریل۔2015ء) اداکارہ سوناکشی سنہا کو کون نہیں جانتا، لیکن ان کی ہم شکل پریا مکھر جی کو شاید کم ہی لوگ جانتے ہوں۔ لیکن اب خبریں ہیں کہ پریا بھی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی ہیں۔ لندن سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ پریا چوہدری ہوبہو سوناکشی سنہا سے مشابہت رکھتی ہیں، جنھیں 2012 میں سوناکشی کی ہم شکل ہونے کی بناء پر لوگوں کی جانب سے توجہ ملنے کا آغاز ہوا۔

(جاری ہے)

پریا کو ہندوستان سے ٹیلی ویڑن شوز میں کام کرنے کی آفرز موصول ہو رہی ہیں اور انھوں نے ممبئی منتقل ہونے کے حوالے سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ سوناکشی کی ایک بڑی فین ہونے کے باعث پریا اپنے انسٹاگرام پر ان کے حوالے سے اپ ڈیٹس پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ ان کے جیسے ملبوسات بھی پہنتی ہیں، خصوصاً ساڑیوں کا انتخاب بالکل سوناکشی جیسا ہی ہوتا ہے۔ پریا نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ ایسی تصاویر بھی پوسٹ کی ہیں، جن میں ان کی اور سوناکشی کی تصویر بالکل ساتھ ساتھ ہے، جس سے یہ پتہ کرنا کچھ مشکل ہو جاتا ہے کہ اصل اداکارہ کون سی ہے۔ ان تصاویر نے سوناکشی کے فینز میں بہت مقبولیت حاصل کی، حتیٰ کہ وہ خود بھی اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئیں۔

وقت اشاعت : 12/04/2015 - 12:26:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :