بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج

دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے چھ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا

منگل 11 جون 2024 11:31

بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) بالی وڈ کی نامور اداکار دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس میں درج کرائی گئی ہے۔زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز ’شو اسٹاپر‘ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسا دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر اسٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں۔

شو ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ نے وہ آئی پیڈ بھی ہتھیا لیا جس میں ویب سیریز کی 16 قسطیں تھیں اور اسے واپس نہیں کیا۔پولیس کو درج شکایت کے مطابق دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے چھ کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
وقت اشاعت : 11/06/2024 - 11:31:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :