پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی 33ویں برسی آج منائی جائیگی

جمعرات 23 اپریل 2015 11:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23اپریل۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار حسن طارق کی 33ویں برسی آج بروز( جمعہ )کو منائی جائیگی ۔حسن طارق22اکتوبر1934 کو امرتسر میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں ہجر ت کر کے پاکستان آگئے ۔انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا ۔ 1959 ء میں ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے فلمساز ذکا اللہ کچیلو، اور ایس اے ملک نے فلم ”نیند “کی ڈائریکشن کا کام ان کو سونپ دیا ۔

اس فلم میں ہیروئن ملکہ ترنم نور جہاں تھیں جبکہ اسلم پرویز کو پہلی بار ہیرو کی بجائے ولیشن ہیرو کا کردار دیا گیا۔ فلم ”نیند “کی کامیابی کے بعد بطور ہدایتکار حسن طارق ان کا سفر شروع ہوگیا انہوں نے بنجارن، شکوہ، قتل کے بعد، کنیز، پھنے خان، مجبور، سوال، تقدیر، دیور بھابی، عدالت، بہن بھائی، دوسری شادی، میرا گھر میری جنت، ماں بیٹا اور پاک دامن جیسی معیاری فلمیں تخلیق کیں۔

(جاری ہے)

1968 ء میں انہوں نے فلم ”بہن بھائی“بنائی جس میں نامور اداکار ندیم، کمال، اعجاز، اسلم پرویزاور اداکارائیں رانی، دیبا، حسنہ اور عالیہ نے اداکاری کی، یہ فلم بھی حسن طارق کی گولڈن جوبلی ہٹ فلم تھی۔1972 ء میں فلم ”امراؤجان ادا “ان کی معرکتہ الآرا فلم ریلیز ہوئی جو کہ مرزا ہادی رسوا کے شہرت یافتہ ناول پر بنائی گئی اور فلم کا بھارت میں بھی چرچا ہوا۔

امراؤ جان کا کردار حسن طارق نے جس طرح سے رانی سے کروایا وہ اس کی زندگی کا سب سے بڑا کردار ہے۔اس فلم میں شاہد، رانی، طالش، رنگیلا کی اداکاری عروج پر تھی۔ فلم امراؤ جان ادا میں موسیقار نثار بزمی کی کمپوزیشن اور رونا لیلیٰ کے گائے ہوئے گیت آج بھی اسی طرح مشہور ہیں جس طرح اپنے دور میں ہوئے۔ کاٹے نہ کاٹے رتیاں، سیاں انتظار میں ملک ترنم کا گیت جو بچا تھا وہ لٹانے کے لیے آئے ہیں پر اداکارہ رانی کے رقص نے اس فلم کو ایک کام یاب ترین فلم بنادیا۔

بھارت نے رانی کو اس کردار میں کام کرنے کی آفر کی تھی لیکن رانی نے کام سے انکار کردیا تھا۔ پھر اس کردار کو اداکارہ ریکھا نے ادا کیا۔ ہدایت کار حسن طارق کی فلم اک گناہ اور سہی وہ فلم ہے جو تاشقند کے فلمی میلے میں بھی پسند کی گئی اور اداکارہ صبیحہ خانم کو اعزاز سے نوازا گیا، اس فلم میں صبیحہ خانم کے علاوہ رانی، شاہد، محمدعلی، درپن اور طالش نے عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا۔

حسن طارق نے رانی سے شادی کے بعد اسے اپنی فلموں میں بڑے نمایاں اور منفرد کردار دیئے جسے رانی نے اپنی خداداد صلاحیتوں سے امر کردیا۔ انہوں نے اپنی48سالہ فنی کیریئر میں میں43فلموں کی ہدایت کاری کی۔حسن طارق نے اپنے فلمی کیریئر میں بڑی منفرد موضوعات پر فلمیں بنائیں۔ ان کی آخری فلم ”سنگدل “ان کی پہلی اور آخری ڈائمنڈ جوبلی فلم تھی۔ حسن طارق آج سے33برس پہلے اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

وقت اشاعت : 23/04/2015 - 11:57:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :