ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کی 2 دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی

بدھ 6 مئی 2015 18:25

ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کی 2 دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء ) ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی 2 دن کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کی دو دن کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل عدالت نے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ واقعے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔ مقدمے میں ان کے خلاف تمام الزامات ثابت ہوچکے ہیں اس لئے انہیں ایک شخص کے غیر ارادی قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا دی جاتی ہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 18:25:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :