سلمان خان کی ضمانت پر بی جے پی کومروڑ اٹھنے لگے

پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سا دھودی پراچی نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنا ڈالا سادھوی پراچی نے عدالتی نظام پر انگلی اٹھائی ہے‘مولانا خالد رشید کا رد عمل

اتوار 10 مئی 2015 11:04

سلمان خان کی ضمانت پر بی جے پی کومروڑ اٹھنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء) اداکار سلمان خان کو ضمانت انتہا پسند جماعت بی جے پی کو پسند نہیں آئی۔ پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سا دھودی پراچی نے ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سادھوی پراچی کا کہنا ہے کہ ممبئی ہائی کورٹ نے مسلمان ہونے کی بنا پر سلمان خان کی ضمانت منظور کی، اگر وہ مسلمان نہ ہوتے تو غریبوں کو انصاف ضرور ملتا۔ تاہم کانگریس کے رہنما نے سادھوی کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے فیصلہ میرٹ کی بنیاد پر کیا۔ ادھر لکھنو کے مولانا خالد رشید کا کہنا تھا کہ سادھوی پراچی نے عدالتی نظام پر انگلی اٹھائی ہے۔

وقت اشاعت : 10/05/2015 - 11:04:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :