لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 11 مئی 2015 16:53

لاہور کی فیملی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء) لاہور کی فیملی عدالت کے جج محمد اسلم نے کیس کی سماعت کی۔حمیرا ارشد کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسکا خاوند احمد بٹ اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور آئے روز لڑائی جھگڑا کرتا ہے جبکہ اسے حقوق بھی پورے نہیں کئے جا رہے لہذا اسے خلع کی ڈگری جاری کی جائے۔

(جاری ہے)

حمیرا ارشد کی جانب سے مزید کہا گیا کہ احمد بٹ کی جانب سے اس مسلسل حراساں کیا جا رہا ہے ، اسکی کردار کشی کی جا رہی ہے وہ اپنے شوہر کے ساتھ مزید گزارا نہیں کر سکتی ۔جس پر عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع لینے کے لئے دائر درخواست پر احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ ہوم میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

وقت اشاعت : 11/05/2015 - 16:53:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :