پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی کو ہو گی

گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے

ہفتہ 16 مئی 2015 21:26

پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی کو ہو گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء) پاکستان میں 6سال کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے 5دن بعد قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میدان سجے گا ، پاک زمبابوے سیریز کی افتتاحی تقریب 22مئی ( جمعہ ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹی ٹونٹی میچ سے قبل ہو گی ۔ ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر ، عاطف اسلم ، شہزاد رائے اور عینی خالد سمیت دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

اس حوالے سے گلوکاروں نے بھی تصدیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

سیریز کے دوران بھی شائقین کو پرجوش رکھنے کے لئے میوزیکل پروگرام منعقد ہوں گے اور میچ میں وقفے کے دوران علاقائی فنکار پرفارم کریں گے ۔ اس کے علاوہ سیریز کے اختتام پر قذافی اسٹیڈیم میں ہی گرینڈ میوزیکل شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم 19مئی ( منگل ) کو لاہور پہنچے گی ۔ دورے کے پہلے مرحلے میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل 22اور 24مئی کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد 26، 29اور 31مئی کو ون ڈے انٹرنیشنل ہوں گے۔یہ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔زمبابوے کی ٹیم یکم جون کو وطن روانہ ہو جائے گی۔