بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا بحث چھڑگئی

سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں

بدھ 14 مئی 2025 15:21

بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ، اورنگزیب احمد کا کردار کون نبھائے گا بحث چھڑگئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن بنیان مرصوص اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔

ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو کردار کے لیے موزوں قرار دیا، جس پر نبیل قریشی نے دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ایک اور صارف نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فواد خان کئی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی دلچسپی دکھا کر وہاں اداکاری کر چکے ہیں اس لئے کسی ایسے پاکستانی اداکار کو موقع دینا چاہیے جس نے بھارت کیساتھ کام نہ کیا ہو۔

صارف کے اس تبصرے پر ہدایتکار نبیل قریشی نے صرف تھمبز اپ ایموجی کے ساتھ جواب دیا اور خاموشی اختیار کی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور جرات مندانہ بریفنگ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں بھارت کو موثر انداز میں جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
وقت اشاعت : 14/05/2025 - 15:21:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :