برطانیہ ،میگنا کارٹا معاہدے کی یادگاری تقریب میں ملکہ الزبتھ اور ڈیوڈ کیمرون سمیت اعلی شخصیات کی شرکت

منگل 16 جون 2015 14:28

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) برطانوی کاوٴنٹی سرے میں میگنا کارٹا معاہدے کو800 سال مکمل ہونے پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی ملکہ الزبتھ، شہزادہ فلپ، وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سمیت اعلی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں میگنا کارٹا معاہدے کی یادگاری تقریب میں ملکہ الزبتھ اور برطانوی وزیر اعظم سمیت اہم رہنماوٴں نے شرکت کی۔ اس موقع پر برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میگنا کارٹا معاہدہ 15 جون1215 کو اس وقت کے برطانوی بادشاہ جان اور باغی جاگیرداروں کے درمیان طے پایا تھا۔

متعلقہ عنوان :