اداکار سلمان خان کے خلاف کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی

منگل 16 جون 2015 14:38

اداکار سلمان خان کے خلاف کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی

ممبئی۔ 16 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جون۔2015ء) بھارت اداکار سلمان خان کے خلاف درج ہٹ اینڈ رن کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضلعی عدالت کے اپنے مقدمے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے جس کی سماعت اب یکم جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی عدالت نے 6 مئی کو سلمان خان کو اس مقدمہ میں پانچ سال قید کا فیصلہ سنایا تھا سلمان اس وقت ضمانت پر رہا ہے اور اپنی زیر تکیمل فلموں کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 16/06/2015 - 14:38:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :