میری آنے والی فلم ” گھائل ونس ایگین “ کا سلمان خان کی فلم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ، سنی دیول

جمعہ 19 جون 2015 15:13

میری آنے والی فلم ” گھائل ونس ایگین “ کا سلمان خان کی فلم سے کوئی مقابلہ نہیں ہے ، سنی دیول

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکار سنی دیول نے کہا ہے کہ ان کی آنے والی فلم ” گھائل ونس ایگین ‘ کس سلمان خان کی فلم ” پریم رتن دھان پایو “ سے کوئی مقابلہ نہیں ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ باک آفس کوئی فلموں کی جنگ نہیں ہے کہ میری اور سلمان کی آنے والی فلم کا مقابلہ شروع کر دیا جائے انہوں نے کہاکہ آج لوگ جس انداز سے باکس آفس کو لیتے ہیں وہ افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ بطور پروڈیوسر فلمیں میرے لئے ایک بزنس بھی ہے اور میں کبھی بھی بطور کاروباری شخص غیر ضروری مقابلہ بازی نہیں کروں گا اور نہ ہی غیر ضروری خیالات اپنے ذہن میں سوار ہونے دوں گا

وقت اشاعت : 19/06/2015 - 15:13:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :