عائشہ خان کی المناک کہانی : اداکارہ کئی سالوں سے تنہائی کا شکارتھیں
پیر 23 جون 2025 20:51

(جاری ہے)
حال ہی میں فرح اقرار نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر تفصیلی گفتگو کی۔فرح اقرار نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ عائشہ خان کی تدفین اب تک ممکن نہیں ہوسکی، کیونکہ ان کی اولاد ابھی تک میت وصول کرنے نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ تدفین میں تاخیر ہو رہی ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں صحافی سارہ حسین کی اس وائرل تحریر کا حوالہ دیا، جس میں سارہ نے لکھا کہ اچھا ہوا آپا کا انتقال ہوگیا۔بعد ازاں انہوں نے اس جملے کی وضاحت بھی پیش کی کہ ایسا انہوں نے کیوں کہا۔فرح اقرار کے مطابق سارہ حسین کی تحریر میں لکھا تھا کہ عائشہ خان کا انتقال تو پہلے ہی ہوچکا تھا، کیونکہ وہ جس گھر میں رہتی تھیں، وہاں تنہا زندگی گزار رہی تھیں، گویا زندگی کا مفہوم ان کے لیے ختم ہو چکا تھا۔سارہ حسین نے لکھا کہ مرحومہ نے تقریبا 15 سال قبل اپنی جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کردی تھی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر تنہا ہوگئی تھیں اور دنیا سے ان کی دلچسپی ختم ہوگئی تھی۔فرح اقرار نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عائشہ خان کی ملاقات اداکار طلعت حسین سے ہوئی تھی، جس دوران وہ زاروقطار رونے لگیں۔سارہ حسین کی تحریر میں یہ بھی درج ہے کہ اداکارہ نے طلعت حسین کو بتایا تھا کہ وہ قید تنہائی میں ہیں، اپنے بچوں کو بہت یاد کرتی ہیں، مگر ان میں سے کوئی ان سے ملنے نہیں آتا، یہاں تک کہ ان کے پاس فون پر بات کرنے کا وقت بھی نہیں ہے۔تحریر کے مطابق مرحومہ کا ایک بیٹا کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے، تاہم بچوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔فرح اقرار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عائشہ خان کی اولاد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، جب کہ دیگر کا دعوی ہے کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔مزید برآں، فرح اقرار نے بتایا کہ سارہ حسین کی تحریر میں یہ بھی ذکر ہے کہ اداکارہ غریبوں کی باقاعدگی سے مدد کیا کرتی تھیں، وہ مستحقین کی ایک فہرست تیار رکھتی تھیں اور اس میں درج تمام افراد کی مدد بھی کیا کرتی تھیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars

Atif Aslam

Shehroz Sabzwari

Sohail Khan

Tom Cruise

Lyndsy Fonseca

Nabeel

Angela Bassett

Kit Harington

natasha baig

Ice Cube

Iqbal Bano

Sain Zahood
Showbiz News In Urdu
-
سردار جی 3 میں ہانیہ کو شامل کرنے پر بھارت تلملا اٹھا، فلم ورکرز یونین دلجیت کے پیچھے پڑگئی
-
غیرملکی انفلوئنسر نے امیتابھ بچن کولیجنڈری پاپڑ والا کا لقب دے دیا
-
بشری انصاری اوراسلم شیخ نے عائشہ خان کی زندگی کی حقیقت بتا دی
-
عینا آصف کے ساتھ جوڑی بنانے پر خوشی ہوتی ہے، ثمرجعفری
-
شوبز شخصیات نے ہانیہ عامر کا بھارتی فلم میں کام کرنا تاریخی قرار دے دیا
-
بدنام کرنے پر ماریہ بی کا پوڈ کاسٹرشہزاد غیاث کے خلاف ہرجانے کا دعوی
-
بیٹی خود مختار ہے، بڑھاپے کا سہارا بننا اس کی ذمے داری نہیں، عفت عمر
-
عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت چکے