
عائشہ خان کی المناک کہانی : اداکارہ کئی سالوں سے تنہائی کا شکارتھیں
پیر 23 جون 2025 20:51

(جاری ہے)
حال ہی میں فرح اقرار نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو جاری کی، جس میں انہوں نے لیجنڈری اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر تفصیلی گفتگو کی۔فرح اقرار نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ عائشہ خان کی تدفین اب تک ممکن نہیں ہوسکی، کیونکہ ان کی اولاد ابھی تک میت وصول کرنے نہیں آئی، یہی وجہ ہے کہ تدفین میں تاخیر ہو رہی ہے۔
انہوں نے اپنی ویڈیو میں صحافی سارہ حسین کی اس وائرل تحریر کا حوالہ دیا، جس میں سارہ نے لکھا کہ اچھا ہوا آپا کا انتقال ہوگیا۔بعد ازاں انہوں نے اس جملے کی وضاحت بھی پیش کی کہ ایسا انہوں نے کیوں کہا۔فرح اقرار کے مطابق سارہ حسین کی تحریر میں لکھا تھا کہ عائشہ خان کا انتقال تو پہلے ہی ہوچکا تھا، کیونکہ وہ جس گھر میں رہتی تھیں، وہاں تنہا زندگی گزار رہی تھیں، گویا زندگی کا مفہوم ان کے لیے ختم ہو چکا تھا۔سارہ حسین نے لکھا کہ مرحومہ نے تقریبا 15 سال قبل اپنی جائیداد اپنی اولاد میں تقسیم کردی تھی، جس کے بعد وہ مکمل طور پر تنہا ہوگئی تھیں اور دنیا سے ان کی دلچسپی ختم ہوگئی تھی۔فرح اقرار نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ کچھ عرصہ قبل عائشہ خان کی ملاقات اداکار طلعت حسین سے ہوئی تھی، جس دوران وہ زاروقطار رونے لگیں۔سارہ حسین کی تحریر میں یہ بھی درج ہے کہ اداکارہ نے طلعت حسین کو بتایا تھا کہ وہ قید تنہائی میں ہیں، اپنے بچوں کو بہت یاد کرتی ہیں، مگر ان میں سے کوئی ان سے ملنے نہیں آتا، یہاں تک کہ ان کے پاس فون پر بات کرنے کا وقت بھی نہیں ہے۔تحریر کے مطابق مرحومہ کا ایک بیٹا کراچی میں اور دوسرا اسلام آباد میں رہائش پذیر ہے، تاہم بچوں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔فرح اقرار نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عائشہ خان کی اولاد کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں، کچھ کا کہنا ہے کہ ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، جب کہ دیگر کا دعوی ہے کہ ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔مزید برآں، فرح اقرار نے بتایا کہ سارہ حسین کی تحریر میں یہ بھی ذکر ہے کہ اداکارہ غریبوں کی باقاعدگی سے مدد کیا کرتی تھیں، وہ مستحقین کی ایک فہرست تیار رکھتی تھیں اور اس میں درج تمام افراد کی مدد بھی کیا کرتی تھیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
-
جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
-
نہ مجھے سچا پیار ہوا اور نہ کچھ ادھورا رہا، سلمان خان
-
کینسر میں مبتلا 28 سالہ ٹک ٹاک اسٹار نتاشا ایلن چل بسیں
-
ماریہ بی بڑی مشکل میں پڑگئیں ، سائبرکرائم ایجنسی میں طلب
-
بیٹنگ ایپ کیس ، یوٹیوبرڈکی بھائی کا مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
بھارتی اداکار رضا مراد کے انتقال کی خبر وائرل ،مداحوں تشویش میں مبتلا
-
ہالی ووڈ نے کلاسک فلم دی وزرڈ آف اوز کو جدید ٹیکنالوجی سے زندہ کر دیا
-
پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی صفِ اول کی اداکار خالدہ ریاست کی برسی 26اگست کومنائی جائیگی
-
معروف افسانہ نگار، نثرنگار و مصنف اشفاق احمد کی21ویں برسی 7ستمبر کومنائی جائیگی
-
گلوکار پرویز مہدی کی20ویں برسی29اگست منائی جائے گی
-
ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.