سلمان خان نے اپنے ٹریڈمارک انداز میں یوم والد کا جشن منایا

منگل 23 جون 2015 15:09

سلمان خان نے اپنے ٹریڈمارک انداز میں یوم والد کا جشن منایا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) فلم سٹار سلمان خان نے فادرز ڈے پر ایک تصویر ٹویٹ کی ہے۔تصویر میں سلمان اپنے والد سلیم خان اور بھائی سہیل خان کے ساتھ بغیر شرٹ کے نظر آ رہے ہیں۔سلمان خان نے اپنے ٹریڈمارک انداز میں یوم والد کا جشن منایا-سلمان نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا ہے کہ میرے والد سب سے طاقتور ہیں۔ سلیم خان (دلّو) عرف پرنس سلیم، دی اورجنل بجرنگی بھائی جان، ہیپی فادرز ڈے ڈیڈی۔

خیال رہے کہ ’بجرنگی بھائی جان‘ سلمان خان کی آنے والی فلم کا نام ہے۔ ان کے ساتھ کرینہ کپور فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ فادرز ڈے پر اپنے والد کو مس کر رہی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آج بھی وہ میرے ساتھ ہیں، جیسے وہ پوری زندگی رہے۔

(جاری ہے)

آپ سب کو مبارک ہو فادرز ڈے‘اداکارہ پرینیتی چوپڑہ نے فادرز ڈے پر اپنے والد کے ساتھ تصاویر کا کولاج بنا کر ٹویٹ کیا ہے۔

انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ’ہیپی فادرز ڈے پاپا، میرے اصلی پروڈیوسر۔پرینیتی نے اپنے والد کے ساتھ مختلف تصاویر کا کولاج بناکر پیش کیا-شاہ رخ خان نے اپنے والد اور بیٹوں کی تصاویر کا ایک کولاج ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اور لکھا’ والد کو بنانے کی ایک ہی وجہ ہے کہ وہ آپ کو یہ یقین دلائیں کہ سب درست ہے ہر چند کہ ویسا نہ ہو۔۔۔اور ٹھنڈے ہاتھ کو گرمی پہنچائیں۔اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے والد شتروگھن کے ساتھ سکیچ پیش کیا اور والد کے بارے میں لکھا ’میرے پہلے اور ہمیشہ رہنے والے ہیرو۔اداکارہ سونم کپور نے اپنے والد کے اداکار انیل کپور کے ساتھ کئی تصاویر ٹویٹ کی ہے اور ایک تصویر اس دن کے جشن کی بھی پوسٹ کی ہے۔

وقت اشاعت : 23/06/2015 - 15:09:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :