فواد خان نے سہیل خان کی فلم میں کام سے معذرت کر لی
جمعرات 25 جون 2015 12:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فواد خان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی اور ہدایتکار سہیل خان کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ فواد خان بھارت میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ہمسفر اور اس کے بعد سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کی وجہ سے بہت شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ایک پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں انہیں کسنگ سینز عکسبند کرانا پڑیں۔
اس پالیسی کی وجہ سے انہیں سونم کپور کے ساتھ فلم بیٹل آف بیٹورا سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اب سہیل خان نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا لیکن سکرپٹ پسند نہ آنے پر فواد خان نے فلم میں اداکاری سے معذرت کر لی۔ فواد خان کو پہلی فلم کی کامیابی کے بعد بیسیوں فلموں میں کام کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ کم فلموں میں ہی اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان دنوں وہ کرن جوہر کی فلم کپور اینڈ سنز میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔Rlated Stars :
فواد خان
Fawad Afzal Khan
سلمان خان
Salman Khan
سلمان خان
Salman Khan
سونم کپور
Sonam Kapoor
سہیل خان
Sohail Khan
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Stan Lee
Aditya Roy Kapur
Huma Mir
Abdullah Ejaz
sobia khan
Kirsten Dunst
Qazi Wajid
Rasheed Naz
Sonal Chauhan
Sami Khan
Mallika Kapoor
Paul Rudd
Showbiz News In Urdu
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا