فواد خان نے سہیل خان کی فلم میں کام سے معذرت کر لی
جمعرات 25 جون 2015 12:42
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فواد خان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی اور ہدایتکار سہیل خان کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ فواد خان بھارت میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ہمسفر اور اس کے بعد سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کی وجہ سے بہت شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ایک پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں انہیں کسنگ سینز عکسبند کرانا پڑیں۔
اس پالیسی کی وجہ سے انہیں سونم کپور کے ساتھ فلم بیٹل آف بیٹورا سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اب سہیل خان نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا لیکن سکرپٹ پسند نہ آنے پر فواد خان نے فلم میں اداکاری سے معذرت کر لی۔ فواد خان کو پہلی فلم کی کامیابی کے بعد بیسیوں فلموں میں کام کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ کم فلموں میں ہی اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان دنوں وہ کرن جوہر کی فلم کپور اینڈ سنز میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.