جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط

جمعہ 29 اگست 2025 22:21

جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کروں گی ، اداکارہ نشو کی انوکھی شرط
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اور دبنگ اداکارہ نشو بیگم نے اپنی چوتھی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق گزار رہی ہیں۔ حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے نشو نے کہا کہ وہ چوتھی شادی کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں سے سخت پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا ’’مجھے تو خود نہیں معلوم میں نے کس سے شادی کرلی ہے، یہ سب افواہیں پھیلانے والوں سے پوچھیں۔‘‘اداکارہ نے کہا کہ انہیں اب بھی کئی رشتے آتے ہیں لیکن وہ اپنی زندگی ایک ملکہ کی طرح آزادانہ طور پر گزار رہی ہیں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا ’جب ریکھا شادی کریں گی تو میں بھی شادی کرلوں گی۔‘‘نشو نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ شادی کے خلاف نہیں، بلکہ قسمت پر یقین رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر قسمت میں لکھا ہوا ہوا تو میں ضرور شادی کروں گی۔ اسلام میں خواتین کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے، جب چاہیں شادی کرسکتی ہیں۔
وقت اشاعت : 29/08/2025 - 22:21:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :