16 ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے پاکستان کی 3مختصر فلموں کا انتخاب

جمعہ 29 اگست 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) پاکستانی فلم ساز 16 ویں شکاگو ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (سی ایس اے ایف ایف ) میں اس سال مقابلے میں نمائش کے لیے منتخب ہونے والی تین مختصر فلموں کے ساتھ دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔سی ایس اے ایف ایف سے جاری بیان کے مطابق 14 اور 21 ستمبر کے درمیان ہونے والے فیسٹیول کے دوران ، پاکستان کی فلمیں 18 ستمبر کو شکاگو کے اے ایم سی ریور ایسٹ -21تھیٹر میں دکھائی جائیں گی۔

ایونٹ کے لیے پاکستان سے فلم ’’دیر مت کرو مائرہ‘‘،’’فنکار‘‘اور ’’وقت کے ساتھ ساتھ ‘‘کی نمائش کی جائے گی۔ فلم ’’دیر مت کرو مائرہ‘‘،ایک نوجوان لڑکی کی کہانی جو سکول سے اپنی وین سے گھر جاتی ہے، 15 منٹ کی یہ سنسنی خیز فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور دنیا بھر کے فلمی میلوں میں اس کا چرچا رہا ہے ، نیو جرسی میں برگن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، مونٹریال انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، نیویارک میں بگ ایپل فلم فیسٹیول، یو کے ایشین فلم فیسٹیول، ووڈوالسٹاک اور دیگر فلم فیسٹیول میںاس فلم نے ایوارڈز جیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں عنایہ عمر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔فلم فنکارنے گزشتہ سال نئی دہلی میں دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا تھا، یہ فلم ایک نفسیاتی ڈرامہ ہے ۔اس فلم کو کینیڈا میں انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔فلم’’وقت کے ساتھ ساتھ‘‘ایک شخص کی کہانی ہے جس کی بیٹی لا پتہ ہو جاتی ہے۔پاکستان نے سی ایس اے ایف ایف میں گزشتہ سال بھی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ فلم گنجال نے فیسٹیول کے بہترین فکشن فیچر - آڈینس چوائس ایوارڈ اور سانگ آف دی صوفی آڈینس چوائس ایوارڈ جیتے تھے ۔یاد رہے کہ سی ایس اے ایف ایف ، پہلی بار 2010 میں شکاگو میں منعقد ہوا تھا ۔ \932
وقت اشاعت : 29/08/2025 - 14:50:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :