بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت

جمعہ 29 اگست 2025 22:21

بریڈ پٹ، واکین فینکس اور رونی مارا کی غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء)ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈ پٹ، واکین فینکس، رونی مارا سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے غزہ کے المیے پر مبنی ڈرامہ ’دی وائس آف ہند رجب میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فلم اس سال کے وینس فلم فیسٹیولمیں عالمی سطح پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ایوارڈ یافتہ ہدایتکار الفونسو کیورون اور جوناتھن گلیزر بھی اس فلم پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ گلیزر نے مارچ 2024 میں اپنی فلم **’زون آف انٹرسٹ‘** کے لیے آسکر جیتنے کے موقع پر ایک جذباتی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے ہولوکاسٹ پر بنی اپنی فلم کو غزہ کی موجودہ صورتحال سے جوڑا تھا۔

وقت اشاعت : 29/08/2025 - 22:21:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :