عید پر پورا خاندان جمع ہوتا ہے،سلمان خان

اتوار 12 جولائی 2015 14:18

عید پر پورا خاندان جمع ہوتا ہے،سلمان خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ عید پر سب سے زیادہ مزہ آتا ہے اور ہم جشن منانے کا موقع ڈھونڈتے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان سے پوچھا گیا کہ فلموں کی ریلیز کے حوالے سے عید ان کے لیے اہم کیوں ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے عید، دیوالی، نوراتری سب اہم ہیں اور ہم تو جشن منانے کا موقع ڈھونڈتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عید پر سب سے زیادہ مزہ آتا ہے چھٹی ملتی ہے اور پورا خاندان ایک جگہ جمع ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ممی کھانا بناتی ہیں اور بہت بڑا جشن ہوتا فلم کے نام پر مذہبی گروپوں کا اعتراض ان کے لیے کتنا پریشان کن ہے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان نے کہا کہ وہ اس بارے میں پریشان نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ انکے خیال میں تو کوئی مذہبی گروپ ایسی بات نہیں کرے گا اگر وہ مذہبی گروپ ہے تو ضرور یہ جانتا ہو گا کہ ہر مذہب دوسرے مذہب کا احترام کرتا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کی نئی فلم ” بجرنگی بھائی جان“ عید کے موقع پر17جولائی کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 12/07/2015 - 14:18:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :