”جوانی پھر نہیں آنی“کے پریمیئر میں فنکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

منگل 22 ستمبر 2015 13:54

”جوانی پھر نہیں آنی“کے پریمیئر میں فنکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء)فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ کا کراچی کے ایک سنیما گھر میں رنگا رنگ پریمئیر کا انعقاد ہوا جس میں پاکستانی فنکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پریمئیر میں آنے والے افراد نے فلم کی کاسٹ کی حوصلہ آفزائی کی اور ساتھ ساتھ اس کی کہانی اور اداکاری کو بھی سراہا۔

(جاری ہے)

فلم ”جوانی پھر نہیں آنی“ میں ہمایوں سعید کے ہمراہ، حمزہ علی عباسی، عائشہ خان، مہوش حیات، ثروت گیلانی، جارید شیخ، بشریٰ انصاری، اسماعیل تارہ، احمد بٹ اور واسع چوہدری اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

جوانی پھر نہیں آنی کی کہانی تین شادی شدہ دوستوں احمد، واسع اور حمزہ کی زندگی پر مبنی ہے جو اپنی بیویوں عظمیٰ، ثروت اور عائشہ سے ڈرتے ہیں اور اپنے کنوارے دوست ہمایوں کے ہمراہ چھٹی منانے دوسرے ملک چلے جاتے ہیں جہاں انہیں تین اور لڑکیاں مل جاتی ہیں، اس دوران ہمایوں کی ملاقات مہوش حیات سے ہوتی ہے اور وہ اس سے شادی کا ارادہ کر لیتا ہے۔یہ فلم پاکستان سمیت ہندوستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا اور مشرق وسطی میں عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 13:54:28

Rlated Stars :