ایشوریا رائے کا فلم ”جذبہ“کیلئے شدید پریشانی کا اظہار

منگل 22 ستمبر 2015 15:33

ایشوریا رائے کا فلم ”جذبہ“کیلئے شدید پریشانی کا اظہار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر۔2015ء) سابق حسینہ عالم اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی نئی آنے والی فلم”جذبہ“ کے لیے شدید پریشانی کا اظہار کردیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں ایک عرصہ راج کرنے والی سابق حسینہ عالم اور اداکارہ ایشوریا رائے نے شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھیں تاہم اب طویل عرصے بعد انہوں نے نامور ڈائریکٹر سنجے گپتا کی فلم”جذبہ“ سے بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دی ہے جس میں وہ خاتون وکیل کا کردار ادا کررہی ہیں اور فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے جب کہ اداکارہ فلم کی ریلیز کے لیے شدید پریشان ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ فلم ”جذبہ“ کے لیے کافی محنت کی ہے اور فلم کے سیٹ پر بہت اچھا وقت گزرا ہے جبکہ فلم کی ریلیز میں چند دن رہ گئے ہیں جس کے لیے میں شدید پریشان ہوں۔واضح رہے کہ فلم ”جذبہ“ میں اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار عرفان خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

وقت اشاعت : 22/09/2015 - 15:33:40

Rlated Stars :