ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم”دی کنڈیمڈ2“کا ٹریلرجاری

فلم 6نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 5 اکتوبر 2015 18:40

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم”دی کنڈیمڈ2“کا ٹریلرجاری

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اکتوبر۔2015ء)ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم”دی کنڈیمڈ2“کا ٹریلرجاری،فلم 6نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار رائیل رینی کی اس فلم کی کہانی ایک حقیقی گیم شو کے گِرد گھوم رہی ہے جس میں تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خطرناک گیمز کھیلنے کیلئے مجبور کیا جاتاہے اور جو شخص زندہ بچ جائے وہی گیم کا فاتح قرار پاتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ نیو میکسیکو سٹی میں کی گئی ہے،جس میں نامور ریسلنگ اسٹار رینڈی اورٹن مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایرک رابرٹ ، ویس اسٹوڈی، اسٹیون مائیکل، ایلکس نائٹ، میتھیو پیچ اوراوڈرے والٹرز شامل ہیں۔ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم”دی کنڈیمڈ2“فلم 6نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔`

وقت اشاعت : 05/10/2015 - 18:40:27