فلم سٹار میگھا کی قیادت میں شوبز فنکاروں کا شیو سینا کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

اقوام متحدہ سے دہشت گر د تنظیم شیو سینا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ‘ نر یندر مودی کی تصاویر بھی نذر آتش

جمعرات 22 اکتوبر 2015 20:06

فلم سٹار میگھا کی قیادت میں شوبز فنکاروں کا شیو سینا کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 اکتوبر۔2015ء) فلم سٹار میگھا کی قیادت میں شوبز فنکاروں کا کر کٹ کے حق میں اور بھارتی دہشت گردتنظیم شیو سینا کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ‘اقوام متحدہ سے دہشت گر د تنظیم شیو سینا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نر یندری مودی کی تصاویر بھی نذر آتش کی گئیں ۔ جمعرات کے روز فلم سٹار میگھا کی قیادت میں اداکارہ لائبہ خان ‘جیا بٹ ‘کور یو گرافر ذیشان علی جانو سمیت دیگر فنکاروں نے لاہور کے علاقہ فردوس مارکیٹ میں احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں شر کاء نے بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف اور کر کٹ کے حق میں نعرے در ج تھے جبکہ اس موقعہ پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے فلم سٹار میگھانے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ کر کٹ تعلقات چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی عزت پر ایسے تعلقات کو سوال ہی پیدا نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستانی کر کٹ بورڈ کے لوگوں کو بھارت میں بلاکر ان کی جو تذلیل کی ہے اسکے بعد پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت میں ہونیوالے ٹی 20ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشر یف نے بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی اور مداخلت کے ثبوت امر یکہ کو دیکر قومی امنگوں کی تر جمانی کی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ بھارت کی شیو سینا تنظیم دنیا کی سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم اس پر اقوم متحد ہ کو چاہیے کہ وہ سخت نوٹس لیں اور فوری طور پر شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیکر اس پرپابندی لگائی جائے کیونکہ ایسی دہشت گردتنظیمیں امن کی دشمن ہیں انکو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 22/10/2015 - 20:06:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :