رنبیر اور دپیکا کی جوڑی کا میری اور شاہ رخ کی جوڑی سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،کاجول

بالی ووڈ اداکارہ ’دل والے‘ میں پانچ سال بعد اداکاری کریں گی، فلم 18 دسمبر کو ریلیز کی جائیگی

جمعہ 30 اکتوبر 2015 17:33

رنبیر اور دپیکا کی جوڑی کا میری اور شاہ رخ کی جوڑی سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،کاجول

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اکتوبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی جوڑی کا رنبیر کپور اور دپیکا کی جوڑی سے کوئی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون او ررنبیر کپور کی جوڑی میری اورشاہ رخ خان کی جوڑی کی جگہ نہیں لے سکتی ، ان کا ہمارے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ میں دپیکا جیسی بن سکتی ہوں نہ دپیکا میری جیسی بن سکتی ہیں ۔شاہ رخ اور کاجول پانچ سال کے عرصے بعد ایک مرتبہ پھر فلم ’دل والے‘ میں اداکاری کرتے نظر آئینگے جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ ورن دھون اور کریتی سنن اہم کردار ادا کریں گی۔فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 30/10/2015 - 17:33:22

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :