لاہور ہائیکورٹ ،اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوی پر مبینہ شوہر عتیق الرحمن کو نوٹس جاری، جواب طلب

جمعہ 6 نومبر 2015 20:21

لاہور ہائیکورٹ ،اداکارہ میرا کی جانب سے تکذیب نکاح کے دعوی پر مبینہ شوہر عتیق الرحمن کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔6 نومبر۔2015ء) لاہورکی سول جج شمیم اختر وٹو نے کیس کی سماعت کی۔اداکارہ میرا اپنے وکیل کے ہمراہ سیاہ چشمہ پہن کرعدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمن نامی شہری جعلی نکاح نامہ بنا کر اداکرہ کا شوہر ہونے کا جھوٹا دعوی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تکذیب نکاح کی کاروائی پر عدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی واپس لیا جا چکا ہے لہذا عدالت اپنا فیصلہ سنائے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی نکاح نامہ یونین کونسل سے رجسٹرڈ نہیں اس پر دستخط،مہریں اور گواہوں کے دستخظ بھی جعلی ہیں۔جس پر عدالت نے اداکارہ کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ یوم میں جواب طلب کر لیا۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکاری میرا نے کہا کہ وہ پہناوا اپنی مرضی کا پہنتی ہیں،،انکے پہناوے کا تعلق کسی کی ذات یا موسم کے اچھا ہونے سے نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ عمران اور ریحام کے درمیان طلاق ان کا نجی معاملہ ہے جس پر تبصرہ کرنا پسند نہیں ہے۔اداکارہ ایان علی اچھی ماڈل ہیں ان سے کوئی مسابقت نہیں ہے۔میرا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شاہ رخ خان کو اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کرتی ہوں اگر شاہ رخ پاکستان سے محبت کے دعوے دار ہیں تو انکی فلم میں کام کی آفر قبول کریں۔میرا نے فواد اور ماہیرا خان کو بھارت میں ملنے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بھارتی فلموں کی بجائے اب پاکستانی فلموں میں کام کرنا چاہئیے۔

وقت اشاعت : 06/11/2015 - 20:21:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :