عمراکمل نمازی لڑکاہے کسی نے شراب میں گولیاں ملادیں جس کی وجہ سے وہ بہک گئے،اداکارہ میرا

پیر 16 نومبر 2015 22:02

عمراکمل نمازی لڑکاہے کسی نے شراب میں گولیاں ملادیں جس کی وجہ سے وہ بہک گئے،اداکارہ میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء ) اداکارہ میراکرکٹرعمراکمل کے معاملے پر میدان میں آگئیں اور ان کے حق میں بات کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیاکہ نمازی لڑکاہے ، کسی نے شراب میں گولیاں ملادیں جس کی وجہ سے وہ بہک گئے۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ کے کھلاڑی عمراکمل کی انگوری سیلفیاں اور مشکوک پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر اپنے ردعمل میں اداکارہ میرا کاکہناتھاکہ عمراکمل کی شراب میں کچھ ملادیاگیایاان کو جوپانی دیاگیا، کوئی گولی ڈال دی گئی ، عمراکمل بہت اچھا، باادب لڑکاہے ، پانچ وقت کا نمازی ہے اور ان کے خیال میں اس کے خیال ہے کہ کوئی سازش ہوئی ہے ، عمراکمل نے کوئی غلطی نہیں کی ہوگی ۔

اداکارہ اپنے ردعمل میں عمراکمل کی تعریف بھی کرگئیں اور کچھ دوسری باتیں بھی کرگئیں لیکن واضح نہیں ہوسکاکہ حقیقت کیا ہے اور کونسی باتیں سچ تھیں ۔

وقت اشاعت : 16/11/2015 - 22:02:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :