- Home
- شوبز
- پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے 2015ء مجموعی طور پر بہتر رہا، 16اردو 3 پنجابی اور 19پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے 2015ء مجموعی طور پر بہتر رہا، 16اردو 3 پنجابی اور 19پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں
سینماؤں پر ڈیڑھ ارب سے زائد سرمایہ کاری، کوئی معروف گلوکار اپنی آڈیو البم ریلیز نہ کر سکا
بدھ 30 دسمبر 2015 16:39
لاہور۔30 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔30 دسمبر۔2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے 2015ء مجموعی طور پر بہتر رہا۔سال بھر میں نئی پاکستانی فلموں کی ریلیز کے حوالے سے کراچی سب سے ٹاپ پر رہا جبکہ لاہور سے کوئی معروف فلمساز، ہدایت کار نئی فلم نہ بنا سکا ان میں فلمساز چوہدری اعجاز کامران شہزاد گل سجاد گل حاجی عبدالرشید ہدایت کار الطاف حسین ،سید نور، حسن عسکری ،داؤد بٹ، محمد طارق رومی، جاوید شیخ، ریما ،شان، بابر علی، سعود اور دیگر شامل ہیں ۔
2015ء میں رائل پارک مارکیٹ کا قدیم ترین دفتر ایورنیو پکچر فروخت ہوااور فلم کا کوئی دفتر نہ کھل سکا ۔رواں برس میں کسی بڑے ہیرو ہیروئن کی کوئی نئی فلم ریلیز نہ ہوسکی۔اداکار افضال احمد ،ہمایوں قریشی لندن میں جبکہ شمیم آراء، سیماں بیگم ،افضل خان ،فلمی صحافی جمیل قریشی ،پرویز راہی، فدا احمد کاردار رواں برس بیمار رہے۔(جاری ہے)
باری ملک، جمیل الدین عالی، کمال احمد رضوی، فرید خان ،ہدایت کار جمشید نقوی ،یونس ملک سمیت دیگر دنیا سے چلے گئے۔
رواں برس نئے نجی سینماؤں پر ڈیڑھ ارب سے زائد سرمایہ کاری ہوئی اور پاکستان بھر میں 50سے زائد ڈیجیٹل سینما وجود میں آئے۔لاہور سے کوئی نیا فن کار فلموں میں متعارف نہ ہوا جبکہ کراچی سے نئے فنکاروں کی کثیر تعداد فلموں اور ٹی وی میں آئی۔اداکار جاوید شیخ کے لیے 2015ء مصروف رہا۔فلم پروڈیوسر ڈائریکٹر ایسوسی ایشن اور دیگر تمام تنظیمیں فلم کی ترقی و بہتری کے حوالے سے کچھ نہ کرسکیں۔2015ء میں 95بھارتی فلمیں خسارے سے دوچار رہیں۔بھارتی فن کاروں کا پاکستان آنا جانا بھی کم رہا۔کوئی معروف گلوکار اپنی آڈیو البم ریلیز نہ کر سکا اور نہ ہی کوئی فلم کا گانا اور موسیقار ہٹ ہو سکا۔سال بھر میں 16اردو 3 پنجابی اور 19پشتو فلمیں ریلیز ہوئیں۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Kristen Schaal
Dia Mirza
Jim Parsons
Manoj Joshi
Lily Collins
Ayeza Khan
Tahir shah singer
Tariq Aziz
paris jackson
Rabia Butt
Momal Sheikh
Eddie Redmayne
Showbiz News In Urdu
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا