عامر خان فلم’ تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بنائیں گے
بدھ 27 جنوری 2016 16:43
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) بھارتی اداکار عامر خان نے شہرہ آفاق فلم تھری ایڈیٹس کا سیکوئل بنانے کا اشارہ دیدیا ۔فلم رنگ دے بسنتی کے دس سال مکمل ہونے پر منعقد ہ تقریب کے دوران بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلم ’تھری ایڈیٹس‘ کے سیکوئل کا اشارہ دیدیا۔
(جاری ہے)
2009 میں ریلیز ہونے والی تین دوستوں کی اوٹ پٹانگ شرارتوں سے بھرپور فلم تھری ایڈیٹس جس نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا تھااور شائقین کے ساتھ ساتھ ناقدین سے بھی خوب داد وصول کی تھی۔
عامر کاخان کا کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی نے کچھ عرصہ پہلے انہیں کہا تھا کہ انہیں فلم کے سیکوئل کے لیے کہانی مل چکی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ہم سب کب ملتے ہیں۔واضح رہے کہ فلم میں عامر خان کے ساتھ آر مادھون اور شرمن جوشی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ تھری ایڈیٹس‘ ان تینوں اداکاروں کی ایک ساتھ دوسری فلم تھی، اس سے قبل ’رنگ دے بسنتی‘ میں بھی یہ ایک ساتھ نظر آئے تھے۔Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Tamannaah Bhatia
Mallika Sherawat
Arbaaz Khan
Nadia Khan
Kate Winslet
Humaira Channa
Sophie Turner
Shakeel
amanat rahi
Amrita Arora
Aditi Sarangdhar
Moammar Rana
Showbiz News In Urdu
-
معروف کامیڈین اداکار رنگیلاکی 19ویں برسی 24مئی کو منائی جائیگی
-
پروڈیوسر آصف علی راہی کے سٹیج ڈرامہ ’’کملی یار دی‘‘نے دھوم مچا دی
-
اداکارہ نادیہ خان 21مئی کو اپنی سالگرہ منائیں گی
-
منافق اور خوشامدی لوگوں سے ڈر لگتاہے ،ایسے لوگوں سے دور رہتی ہوں‘ شگفتہ اعجاز
-
اداکارہ مہوش کی برسی 21مئی کو منائی جائے گی
-
ہر وقت خوابوں میں نہیں رہتی ، کامیابی کیلئے حقیقت پسند ہونا ضروری ہے ‘ ماہ نور
-
اداکارظفرمسعودکی43ویں برسی 24مئی کو منائی جائی گی
-
ریکھا جیسی پرفارمر پورے برصغیر میں نہیں ‘ روبی انعم