برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کو ایک 18 سال پرانے مقدمے میں بری کر دیا گیا
منگل 23 فروری 2016 18:36
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) برصغیر کے ممتاز اداکار دلیپ کمار کو ایک 18 سال پرانے مقدمے میں بری کر دیا گیا ہے ٗیہ چیک باؤنس کا مقدمہ تھا اور 94 سالہ دلیپ کمار عدالت میں حاضر نہیں تھے۔بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس در اصل کولکتہ کی کمپنی جی کے ایکزم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف تھا جس کے دلیپ کمار1998 میں اعزازی چیئرمین تھے ان کے علاوہ تین ڈائرکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت میں دلیپ کمار کے علاوہ ایک دوسرے ڈائرکٹر کو چیک باؤنس کی ذمے داری سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ دو دوسرے ڈائرکٹروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ۔گذشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کئی ٹویٹ کے ذریعے دلیپ کمار کے مداحوں سے اداکار کی صحت کے متعلق دعا کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اعصابی مسائل کے باوجود انھوں نے کبھی مقدمے کو موخر کرنے کی درخواست نہیں دی تاہم انھوں نے مقدمے کی تفاصیل ظاہر نہیں کی تھی۔(جاری ہے)
Rlated Stars :
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Famous Showbiz Stars
Emran Hashmi
Fareed Ayaz
Tamara Taylor
Andrew Lincoln
Babar Ali
Kabir Bedi
Winona Ryder
Nida Chaudhry
Feryal Gauhar
Arjumand Rahim
Ed Sheeran
Chlo Sevigny
Showbiz News In Urdu
-
مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم بارے سکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
مدیحہ رضوی نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کر دیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
کامیڈی کنگ منورظریف کی 48 ویں برسی 29 اپریل کو منائی جائے گی
-
معروف مزاحیہ اداکارکمال احمد رضوی کا 94 واں یوم پیدائش یکم مئی کو منایا جائے گا