مشہور ڈرامہ سیریل "ایلفا، براوو، چارلی" کے معروف کردار ملک عطا محمد خان انتقال کر گئے

نواب آف کوٹ فتح خان معروف سیاستدان بھی تھے اور پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے، ان کی اصل وجہ شہرت آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کردہ ملکی تاریخ کا مقبول ترین ڈرامہ بنا تھا

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 فروری 2020 20:15

مشہور ڈرامہ سیریل "ایلفا، براوو، چارلی" کے معروف کردار ملک عطا محمد خان انتقال کر گئے
اٹک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06فروری2020ء) افسوسناک خبر، مشہور ڈرامہ سیریل "ایلفا، براوو، چارلی" کے معروف کردار ملک عطا محمد خان انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "ایلفا، براوو، چارلی" سے شہرت حاصل کرنے والے نواب آف کوٹ فتح خان ملک عطا محمد انتقال کر گے ہیں۔ انتقال کے وقت ان کی عمر 78 سال تھی، وہ 1941 میں پیدا ہوئے تھے۔

ملک عطا محمد خان معروف سیاستدان بھی تھے اور پنجاب اسمبلی کے رکن رہ چکے تھے۔ انہوں نے 1990 کے انتخابات میں اپنے آبائی حلقہ سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور فتحیاب ہو کر پنجاب اسمبلی کا حصہ بنے تھے۔ اس سے قبل وہ اسلامی جمہوری اتحاد کا بھی حصہ رہ چکے تھے۔ تاہم ان کی اصل وجہ شہرت آئی ایس پی آر کی جانب سے تیار کردہ ملکی تاریخ کا مقبول ترین ڈرامہ بنا تھا۔

(جاری ہے)

ملک عطا محمد پاکستان کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل "ایلفا، براوو، چارلی" کا بھی حصہ تھے اور انہوں نے کیپٹن فراز نامی کردار کے والد کا کردار ادا کیا تھا۔ ملک عطا محمد کی ایک اور وجہ شہرت ان کا گھڑ سواری کا شوق بھی تھا۔ وہ گھڑ سواری اور خیمہ پیگنگ فیڈریشن آف پاکستان کے پہلے منتخب صدر تھے۔ انہوں نے بیرون ممالک گھڑ سواری کے کئی مقابلوں میں حصہ بھی لیا تھا، جبکہ پاکستان میں بھی باقاعدگی سے گھڑ سواری اور بیلوں کی ریس کا انعقاد کرواتے رہتے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر فوری وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 06/02/2020 - 20:15:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :