عالیہ بھٹ کو بچی کہنے پر سدہارت ملہوترا کے آر کے پر برہم

اتوار 28 فروری 2016 13:36

عالیہ بھٹ کو بچی کہنے پر سدہارت ملہوترا کے آر کے پر برہم

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار سدہارت ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے حال ہی میں ووگ کے نئے شمارے کے کور فوٹو کیلئے ساحل سمندر پر فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ بعد از جب دونوں ستاروں کی تصاویر شائع ہوئیں تو پرستاروں کی طرف سے بے حد پسند کی گئیں تاہم کے آر کے کا رد عمل زرا مختلف تھا۔

(جاری ہے)

تصاویر کے شائع ہونے پرکامیڈین کمال آر خان عرف کے آر کے کا کہنا تھا کہ عالیہ بکنی میں بچی لگ رہی ہے لیکن اس کے باوجود کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ اسے اس قسم کا لباس زیب تن کرنا چاہیے۔

بعد از اداکار سدہارت ملہوترا کی جانب سے ٹویٹر پر عالیہ بھٹ کے بارے میں اس قسم کی گفتگو کرنے کی بنا پر کے آر کے کو کھری کھری سنائی گئیں۔ واضح رہے کے آر کے ٹویٹر پر اکثر اوقات بولی ووڈ شخصیات کے ساتھ الجھتے رہتے ہیں

وقت اشاعت : 28/02/2016 - 13:36:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :