قندیل بلوچ ٹی وی پروگرام میں معروف عالم دین مفتی نعیم سے الجھ پڑیں

muhammad ali محمد علی پیر 28 مارچ 2016 21:28

قندیل بلوچ ٹی وی پروگرام میں معروف عالم دین مفتی نعیم سے الجھ پڑیں
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28مارچ۔2016ء) قندیل بلوچ ٹی وی پروگرام میں معروف عالم دین مفتی نعیم سے الجھ پڑیں۔ تفصیلات کے مطابق اپنی بے باکی اور متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے مشہور ہونے والی ماڈل قندیل بلوچ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں معروف عالم دین مفتی نعیم سے الجھ پڑیں۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ مفتی نعیم کے سمجھانے پر ان سے الجھ پڑیں اور ان پر غصے میں چلاتے ہوئے کہنے لگیں کہ وہ جو بھی کر رہی ہیں اس کا حساب خدا کو انہیں ہی دینا ہے۔ ان کیلئے نہ تو کسی کو فکر کرنے کی ضرورت ہے اور نہ ہی کسی کو فتوے دینے کی۔

وقت اشاعت : 28/03/2016 - 21:28:51

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :