کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر تمام امور طے پا گئے

بچے کرشمہ کے پاس رہیں گے ‘ کرشمہ کپور اپنی ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس بھی واپس لے لینگی

ہفتہ 9 اپریل 2016 12:13

کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر تمام امور طے پا گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپوراور ان کے سابق شوہر سنجے کپور کے درمیان علیحدگی کے معاملے پر تمام امور طے پا گئے ‘ جس کے مطابق بچے کرشمہ کے پاس رہیں گے ‘ کرشمہ کپور اپنی ساس کے خلاف گھریلو تشدد کا کیس بھی واپس لے لینگی ۔

(جاری ہے)

دونوں نے طلاق کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ عدالت نے انھیں طلاق سے قبل اپنے خانگی امور طے کرنے کا وقت دے رکھا تھا۔

گزشتہ روز دونوں نے عدالت کو اپنے درمیان ہونے والے سمجھوتے سے آگاہ کردیا جس کے بعد ان دونوں کے درمیان طلاق میں حائل قانونی رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں۔سمجھوتے کے تحت بچے کرشمہ کپور کے پاس رہیں گے ‘ کرشمہ کپور شوہر اور ساس کیخلاف گھریلو تشدد کے کیس سے بھی دستبردار ہوجائیں گی۔

وقت اشاعت : 09/04/2016 - 12:13:21

Rlated Stars :