بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کی پہلی پاکستانی فلم ’کبھی پیار نہ کرنا’ کل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جمعرات 17 اپریل 2008 12:02

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین17اپریل 2008 ) بالی وڈ کی اداکارہ نیہا دھوپیا کی پہلی پاکستانی فلم ’کبھی پیار نہ کرنا(آج)’ 18 اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔فلم میں بالی وڈا سٹار نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مل کر اپنا کام فلمبند کروایا ہے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار جاوید رضا کی اس فلم کی پوسٹ پروڈکشن بھی بالی وڈ میں کی گئی جبکہ انڈین گلوکاروں شریا گھوشال ، ادت نارائن ،سنیدھی چوہان اور بابل سپرئیو نے فلم کے گیت گائے ہیں ۔لاہور میں فلم کی تعارفی تقریب میں فوٹو سیٹ کی رونمائی کے علاوہ فلم کے گانے اور شارٹس بھی دکھائے گئے۔ تقریب میں جیاعلی ، وینا ملک ، نازو ، شیبا بٹ ، راشد محمود ، زری ، نشو ،سہیل خان اور فلمساز خواجہ طارق طاہر کے علاوہ دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔

وقت اشاعت : 17/04/2008 - 12:02:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :