ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

بدھ 4 مئی 2016 11:34

ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور ایک ساتھ جلوہ گرہونگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی ادکارہ شردھا کپورنے ادتیار رائے کپور سے تعلق کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا جبکہ دونوں نئی فلم ”اوکے جانو“ میں ایک ساتھ جلوہ گر بھی ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ”عاشقی ٹو“ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی نوجوان اداکارہ شردھا کپور اور ادتیارائے کپورکے حوالے سے متضاد خبریں گردش کررہی تھیں اور یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں فلم ” او کے جانو“ میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے تاہم اب شردھا کپور نے فلم میں ادتیا رائے کے ساتھ فلم میں آنے کی تصدیق کردی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے اور ادتیا رائے کپور کے تعلق کے بارے میں خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بالکل اکیلی ہوں جبکہ لوگ ہمیں ”عاشقی ٹو“ کے بعد بڑے پردے پر دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ”اوکے جانو“ بالکل منفرد فلم ہے جس میں مزاح کا عنصر زیادہ پایا جاتا ہے۔واضح رہے فلم ”عاشقی ٹو“ نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔

وقت اشاعت : 04/05/2016 - 11:34:18

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :