سابقہ عراقی ملکہ حسن کا دورہ اسرائیل،فوجیوں سے ملاقات

حماس نے اپنے گھروں میں موجود بے گناہ اسرائیلی خاندانوں کی جانیں لیں،سارہ ایدان

منگل 2 جنوری 2024 17:17

سابقہ عراقی ملکہ حسن کا دورہ اسرائیل،فوجیوں سے ملاقات
بغدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2024ء) عراق کی سابقہ ملکہ حسن سارہ ایدان نے اسرائیل کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کیلئے انتخابی امیدوار سارہ ایدان کی عراقی شہریت 2019 میں اسرائیل کی حمایت کرنے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سارہ ایدان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے کفار عزہ کا دورہ کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں حماس کی دراندازی کی وجہ سے دل دہلا دینے والا قتل عام اور دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ حماس نے اپنے گھروں میں موجود بے گناہ اسرائیلی خاندانوں کی جانیں لیں۔سارہ ایدان نے لکھا کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں اور اپنی حالت بیان کرنے سے قاصر ہوں، میں نے اپنی زندگی میں ایسی سفاکیت کبھی نہیں دیکھی یہاں تک کہ داعش کی دہشت گردی میں بھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے پر عراق کی سابق ملکہ حسن سارہ ایدان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر عراقی فالوورز نے انہیں اسرائیل نواز بھی قرار دیا۔
وقت اشاعت : 02/01/2024 - 17:17:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :